تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‏’کل بتائیں گے نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس کیوں گئی‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں اور شیخ رشید کل تفصیلی بتائیں گے نیوزی لینڈ ‏ٹیم واپس کیوں گئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرداخلہ شیخ ‏رشید اور میں کل ایک تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے کل بتائیں گےکہ نیوزی لینڈکی ٹیم کادورہ کیسےمنسوخ ‏ہوا، میں اور شیخ رشید کل تفصیلی بتائیں گےنیوزی لینڈٹیم واپس کیوں گئی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کچھ بھی ہوتا ہے تو بھارت کا نام ضرور آتا ہے نیوزی لینڈاوربرطانوی ٹیم کو ‏کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا پاکستان میں نہیں کھیل رہےاب عجیب وضاحتیں دی جارہی ہیں، پی سی بی ‏اورپی ٹی وی کونقصانات کی تفصیل سےآگاہ کریں گے نیوزی لینڈکی وزیراعظم سےرابطہ ہوا تھا برطانوی ٹیم کو ‏کوئی تھریٹ کا ایشونہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کونشانہ نہیں بنارہے،چیف الیکشن کمشنر پر تنقیدکی ہے نوٹس بھیجاگیاجس کا جواب ‏دیں گے، پوچھا گیا الزامات کیوں لگائے پارلیمانی پارٹی سےمتعلق آج اپوزیشن کیساتھ بھی بریک تھرو ہوا، سب ‏کہتے ہیں پاکستان میں انتخابی نظام درست نہیں ہے عمران خان ہی کہہ رہے ہیں انتخابی نظام بہتر بناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ریفارمز نہیں منظور مسترد کر دے اپنی تجاویز دے ہم نےاپوزیشن کومختلف ‏تجاویز دیں جس پروہ بات کیلئےتیار نہیں ہم نےای وی ایم کی تجویزدی،اپوزیشن مسترد یا منظور کرے چیف ‏الیکشن کمشنرسےمیری کوئی ناراضی تونہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -