ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو دہشتگردی کے خطرات ہیں، امریکی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے بھارتی صحافی کے پاکستان مخالف سوالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو دہشتگردی کے خطرات ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کی ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بھارتی صحافی نے پاکستان مخالف سوالات کردیے جس کو امریکی وزیر خارجہ نے مسترد کردیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال کیلئے نیا معاہدہ امریکا اور بھارت کے تعلقات متاثر کریگا؟ ٹونی بلنکن نے یہ اعتراض مسترد کرتے ہوئے جواب میں کہا کہ پاکستان کیلئے یہ کوئی نئے طیارے، نیا نظام اور نئے ہتھیار نہیں ہیں، پاکستان کیساتھ ایف 16 طیاروں کا ایک پائیدار پروگرام بہت عرصے سے ہے، نیا معاہدہ جو پاکستان کے پاس ہے اسے برقرار رکھنے کیلئے ہے اور اسے دیے جانے والے ہتھیاروں کو برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے۔

- Advertisement -

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو دہشت گردی کے خطرات ہیں، خطے میں داعش اور القاعدہ جیسے خطرات بھی موجود ہیں، دہشت گردی کے خطرات کسی کے مفاد میں نہیں، ایف16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت کو تقویت دیتا ہے اور پاکستان کا ایف 16 کا پروگرام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوستوں کی تمام معاملات سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں