تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

زیادہ سونا موت کو دعوت دینے کے مترادف، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ سونا موت کی علامت ہے؟ یورپ میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ روزانہ رات کو 8 گھنٹے سے زیادہ نیند لیتے ہیں وہ جلد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

یورپین ہارٹ جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق روزانہ رات کو 8 گھنٹے سے زیادہ سونا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے کیونکہ ایسے لوگوں کو عارضہ قلب اور جلد مایوسی کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھی طبی تحقیق میں زیادہ سونے کو موت کی دعوت دینا قرار دیا گیا وگرنہ اس سے قبل ماہرین نے کم سونے والے افراد کو قبل از وقت موت سے آگاہ کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق آجکل کے نوجوانوں میں بہت زیادہ سونے کی عادت ہے جو کسی بھی بڑے خطرے سے کم نہیں کیونکہ نوجوان اس کی وجہ سے موت کے منہ مین تیزی سے جارہے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سانے آئی کہ زیادہ سونا انسانی صحت کے لیے مضر ہے، وہ لوگ جو ہر تین گھنٹے بعد کچھ دیر کے لیے سوتے ہیں انہیں چاہیے کہ ماہرین سے فوری طور پر رجوع کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح رات میں 8 گھنٹے سونا صحت مندی کی علامت ہے کیونکہ زائد نیند لینے سے انسان کے جسم میں بننے والا گلوکوز ختم ہوجاتا ہے جو میٹابولزم کو شدید متاثر کرتا ہے۔

چین کے  پیکنگ یونین میڈیکل کالج نے تحقیق کے دوران 21 ممالک کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کی تفصیلات جمع کیں اور اُن کے نتائج پر رپورٹ مرتب کی۔

پاکستان کو کم آمدنی والے ممالک میں شامل کر کے یہاں کے شہریوں کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق بالخصوص سردیوں میں کمبل اوڑھ کر سونے والے نوجوان 8 گھنٹے سے زائد نیند لیتے ہیں جو کسی بڑی بیماری کی طرف اشارہ ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مطالعے میں شامل ہونے والے مجموعی افراد میں سے 7.8 عارضہ قلب، ذیابیطس، کینسر جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

تحقیقاتی نتائج میں اس بات کو کھل کر بیان کیا گیا ہے کہ دن میں سونے یا نہ سونے سے انسانی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ روزانہ رات کو 6 سے 8 گھنٹے کی نیند لینا ہر شخص کے لیے بہت ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -