تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سال 2020 میں بڑی کامیابیاں حاصل کرنے والی 10 زبردست ایپلیکیشنز

عالمی کورونا وبا نے جہاں بین الاقوامی تجارت پر کاری ضرب لگائی وہیں ہزاروں کی تعداد میں ملازمت پیشہ افراد کو نوکریوں سے محروم بھی کیا، لیکن اس دوران آن لائن سرگرمیوں نے عروج پائی۔

چھوٹے کاروباری افراد سے لے کر بڑے سرمایہ کاروں نے بھی اپنی تجارتی سرگرمیوں کا رخ آن لائن کی طرف موڑا، اس طرح مختلف ایپلیکیشنز نے زبردست منافع کمایا اور اپنے یوزرس کی تعداد بھی بڑھائی، اسی ضمن میں ہم آپ کو ایسی 10 ایپس سے متعلق آگاہ کرنے جارہے جنہوں نے 2020میں زبردست کامیابی حاصل کی۔

سینسر ٹاور نامی ادارے نے ایپس سے متعلق اعداد وشمار جاری کیے جس میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ فون مارکیٹ میں 2020 کے دوران لوگوں کے طرز زندگی اور صارفین کی دلچسپی میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، طلبا سمیت دفاتر میں کام کرنے والے افراد نے کانفرنسنگ ایپلیکشنز کو حیران کن حد تک استعمال کیا۔

دریں اثنا موبائل گیمز کے پھیلاؤ تک صارفین کے اخراجات میں نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں، یکم جنوری 2020 سے 17 دسمبر کے درمیان صارفین نے مذکورہ بالا ایپلیکیشنز میں 106 ارب ڈالر صرف کیے، جو 2019 کے اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں، اس افزائش کی وجہ ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن بھی بنا ہے۔

1: زوم

یہ ایپ عموماً آن لائن اجلاس، کلاسز یا پھر کوئی میٹنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، لاک ڈاؤن سے قبل زیادہ تک لوگ زوم سے ناواقف تھے، اعداد وشمار کے مطابق 2020 میں زوم کو روزانہ ایک سے 30 کروڑ افراد نے استعمال کیا ہے۔

2: ٹک ٹاک

سال2020 ٹک ٹاک کے عروج کا سال رہا، مذکورہ سال کی پہلی سہ ماہی میں اس نے 31.5 کروڑ ٹرانزیکشنز کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، سال کے چوتھائی حصے میں ٹک ٹاک کو ماضی کی شرح سے زیادہ انسٹال کیا گیا، مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ کو یکم جنوری سے 17 دسمبر 2020 تک کے عرصے میں دنیا بھر میں قریب 96.1 کروڑ افراد نے اسے استعمال کیا۔

ممکنہ طور پر2021 میں ٹِک ٹاک کے ماہانہ فعال صارفین کی اوسط تعداد 1.2 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

3: واٹس ایپ

پیغام رسانی کی اس ایپ کی فروری 2020 کے دوران دنیا بھر میں صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد ہوچکی تھی اور اکتوبر کے اختتام تک 100 ارب تک پیغامات بھیجے گئے، گزشتہ سال کے دوران یہ ایپ بہت زیادہ استعمال ہوئی اور مختلف مہینوں میں صارفین کی تعداد اور استعمال میں بڑھوتی دیکھی گئی۔

4: انسٹاگرام

دنیا بھر میں انسٹاگرام کو کاروبار کے لیے 2.5 کروڑ کمپنیاں استعمال کرتی ہیں، کمپنی نے تصاویر شیئرنگ کے لیے اس ایپ میں متعدد فیچرز کا اضافہ کیا، جیسے انسٹاگرام میسجنگ جس کے ذریعے انسٹاگرام نے صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، اس ایپ کے ٹکر میں دیگر ایپس بھی آئیں لیکن ناکام رہیں۔

5: نیٹ فلکس

لاک ڈاؤن کے بعد گھر بیٹھنے والے لوگوں نے نیٹ فلکس کا استعمال زیادہ کیا، اس طرح فلموں کے لیے مشہور اس پلیٹ فارم کی مقبولیت اور صارفین کی تعداد بڑھی، گزشتہ سال پانچ اور چھ دسمبر کے دوران 36 لاکھ افراد نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا۔

6: ٹیمز

مائیکروسافٹ کی جانب سے تیار کردہ ویڈیو کال ایپ ٹیمز نے بھی صارفین کو اپنا گرویدہ بنایا، 2020 میں ریکارڈ استعمال دیکھا گیا، مارچ 2020 تک یہ روزانہ 4.5 کروڑ فعال صارفین تک پہنچی جبکہ اپریل میں 7.5 کروڑ ریکارڈ کیا گیا۔

7: گوگل میٹ

ٹیمز کی طرح گوگل میٹ نے بھی دو ہزار بیس میں ترقی کے منازل طے کیے، صرف گوگل پلے اسٹور پر اسے 10 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے، جبکہ دیگر پلیٹ فارمز سے اس کے ڈاؤن لوڈ ہونے کا ریکارڈ الگ ہے۔

8: گوگل کلاس روم

اسکول کی بندش کے بعد گوگل کلاس روم ایپ کے ذریعے ویڈیو کی شکل میں طلبا نے پڑھائی شروع کی، دیگر ایپس کے علاوہ یہ پلیٹ فارم بھی آن لائن کلاس کے لیے زیادہ استعمال ہوا، اب گوگل کلاس روم نے گوگل پلے اسٹور میں 10 کروڑ ڈاؤن لوڈنگ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

9: یوٹیوب

سال 2020 میں یوٹیوب پلیٹ فارم پر صارفین کی تعداد ہر مہینے کے اعتبار سے 2 ارب صارفین تک پہنچی، لوگ روزانہ ایک ارب گھنٹے سے زیادہ ویڈیوز دیکھتے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق 70 فیصد صارفین موبائل کے ذریعے یوٹیوب کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، اس پلیٹ فارم نے 2020 کے علاوہ بھی دیگر سالوں میں ترقی کی۔

10: ڈزنی پلس

نیٹ فلکس کی طرح فلمیں دیکھنے کے لیے ڈزنی پلس بہترین پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، ڈزنی پلس نومبر 2019 میں اپنے آغاز کے بعد سے 8.6 کروڑ سے زیادہ صارفین کو جمع کرچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -