تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری، دبئی سرفہرست

عالمی ادارے ٹرپ ایڈوائزر نے سال 2022 کےلیے دنیا کے دس بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی، اماراتی ریاست دبئی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

قدرت کی خوبصورتی ہو یا بلند و بالا عمارات کا جادو، ٹیکنالوجی سے لیس شاپنگ پلازہ ہو یا تفریحی مقامات پر گھومنے پھرنے کا شوق ہر انسان کو ہوتا ہے، اسی شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحت کیلئے کام کرنے والے عالمی ادارے نے دنیا کے دس بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی ہے۔

اگر فہرست کی بات کی جائے تو بلند و بالا عمارات کا مسکن اور دنیا کی بلند ترین عمارت کو اپنے سینے میں بسانے والی اماراتی ریاست دبئی دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات میں سرفہرست رہا جبکہ لندن دوسرے، کانکون(میکسیکو) تیسرے، بالی(انڈونیشیا) چوتھے، یونانی جزیرہ کریٹ پانچویں نمبر پر رہا۔

فہرست میں تاریخی اور ایک ہزار سال تک مغربی کی سیاست کا مرکز سمجھا جانے والا شہر روم چھٹے، کابوسان کولاس(میکسیکو) ساتویں، استنبول آٹھیوں، فرانسیسی دارالحکومت پیرس نویں اور غردقہ(مصر) دسویں نمبر پر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مقامات کی درجہ بندی دنیا بھر کے افراد کے ووٹوں کی بنیاد اور غیر ملکی سیاحتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے مرتب کی گئی۔

Comments

- Advertisement -