انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے بھارت کو سیمی فائنل میں عبرتناک شکست سے دوچار کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ کپتان جوز بٹلر نے بھی 49 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر 10 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔
انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ اوپننگ اسٹینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم نے گزشتہ سال بھارت کے خلاف 152 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی جو ایک ریکارڈ تھا۔
اب انگلش جوڑی نے ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے۔ انگلش جوڑی نے 170 رنز کی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کی ہے۔
سری لنکا کے مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا کے درمیان 166 کا ریکارڈ 12 سال تک قائم تھا تاہم رواں ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک اور ریلی روسو نے بنگلا دیش کے خلاف دو رنز سے اسے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
T20 ورلڈ کپ میں 5 بڑی پارٹنرشپ
جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز، انگلینڈ بمقابلہ ہندوستان، 170* – 2022
کوئنٹن ڈی کوک اور ریلی روسو، جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش، 168 -2022
مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا، سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، 166 – 2010
محمد رضوان اور بابر اعظم، پاکستان بمقابلہ انڈیا، 152* – 2021
ایلکس ہیلز اور آئن مورگن، انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، 152 – 2014