اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

بالی وڈ کی مالدار اداکاراؤں کی فہرست سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ پر راج کرنے والی نامور اداکاراؤں کی دولت کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ آج یہاں کچھ اداکاراؤں کی دولت کا آپس میں موازنہ کر کے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ بالی وڈ کی صفِ اول میں شمار کی جانے والی اداکارہ ہیں۔ ان کی تقریباً ہر فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ ان کی کُل دولت 517 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔

- Advertisement -

پرینکا چوپڑا بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی یکساں مقبول ہیں۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ ایک بزنس وومن بھی ہیں۔ ان کی کُل دولت 278 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

تیسرے نمبر پر انوشکا شرما ہیں جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ ہیں۔ انہوں نے بھی فلموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انوشکا کی انفرادی دولت 255 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

چوتھے نمبر پر دپیکا پڈوکون ہیں جو طویل عرصے سے انڈسٹری میں موجود ہیں۔ ان کی کُل دولت 217 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

کترینہ کیف بالی وڈ پر راج کرنے والی ’باربی ڈول‘ ہیں۔ ان کی دولت تقریباً دپیکا پڈوکون کے برابر ہے۔ کترینہ کیف کی سالانہ آمدنی 10 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں