تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مصر اور لبنان کے کاروباری کنسورشیم کا پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد : مصر اور لبنان کے اعلی سطحی کاروباری کنسورشیم نے پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، سرمایہ کاری صحت، ٹیکنالوجی اور ہاوسنگ کے شعبوں میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبر آگئی، وزیراعظم سے مصراور لبنان کے اعلی سطحی کاروباری کنسورشیم نے ملاقات کی۔

مصراور لبنان کے اعلی سطحی کاروباری کنسورشیم نے پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ، سرمایہ کاری صحت،ٹیکنالوجی اور ہاوسنگ کے شعبوں میں کرے گا،

کاروباری کنسورشیم 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری انرجی سیکٹرمیں کرے گا۔

یاد رہے چند روز قبل روسی بینک کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا ، وزیر اعظم عمران خان نے سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں : رشین بینک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش

وزیر اعظم نے رشین بینک ڈائریکٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ ہالینڈ نےپٹرولیم اورایل این جی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کااعلان کیا تھا، ڈچ کمپنی رائل وو پاک دو ارب اسی کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگی۔

رائل ووپک کے وفد کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین طویل مدتی معاشی تعلقات قائم کرنے کے لئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

Comments

- Advertisement -