پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی زیر صدارت بڑی بیٹھک، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا اور ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بڑی بیٹھک ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روز اہم اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوئی اور چاروں صوبوں بشمول آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کو دنیا میں بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ساتھ ہی روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا اور قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں ، شر پسندوں کے سدباب کیلئے مؤثر بیانیہ بنانے کی ہدایات کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیے اور ملکی سلامتی کیخلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سد باب کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی سلامتی، ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا اور کہا گیا کہ فلم اور ڈراموں کے ذریعے قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبے کے تعاون پر اتفاق ہوا کہ شر پسندوں کے بیانیے کا مؤثر مقابلہ ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی بیانیے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے، دہشت گردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سد باب کیا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیپ فیک، دیگر ذرائع سے جھوٹی معلومات، مواد کا مستند معلومات سے جواب دیا جائے اور قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں