تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

افغانستان میں طالبان ہارے نہیں، ان کی پوزیشن کافی مضبوط ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان ہارے نہیں بلکہ ان کی پوزیشن اب بھی کافی مضبوط ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی مضبوط پوزیشن کو ہمیں تسلیم کرلینا چاہئے اور فوجی آپریشن کے ساتھ معاشی دباؤ اور مذاکرات کے ذریعے قیام امن کی کوشش کرنی چاہئے۔

[bs-quote quote=”طالبان بات چیت کے لیے تیار ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری بڑی کامیابی ہوگی” style=”style-6″ align=”left” author_name=”جنرل جوزف ڈن فورڈ”][/bs-quote]

امریکی جنرل جوزف نے کہا ہے کہ امریکا اپنے اتحادی کے ساتھ مل کر طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، اگر طالبان بات چیت کے لیے تیار ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری بڑی کامیابی ہوگی۔

جنرل جوزف نے کہا کہ افغانستان میں حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور اب ہماری نگاہیں آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات پر جمی ہوئی ہیں، جمہوری عمل جاری رہنے کے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، جنگ ہر مسئلے کا حل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ افغان مذاکرات کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں طالبان کے وفد، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ دوسری اہم ملاقات دبئی میں کی تھی۔

Comments

- Advertisement -