بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پاک افغان بارڈر طورخم 25 دن بعد کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کو 25 دن بعد ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کیلیے کھول دیا گیا۔

طورخم بارڈر پر پاک افغان اعلیٰ حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے دوران اسے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا کہ آج 4 بجے سے ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا کہ سرحد پر آج مریضوں کو بھی جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ جمعہ کے دن پیدل مسافروں کی باقاعدہ آمد و رفت شروع ہوگی۔

سرحد کھلنے کے بعد دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا اور پاکستان سے پہلی گاڑی افغانستان روانہ ہوگئی۔

طورخم پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم سرحدی راستہ ہے، یہ سرحدی گیٹ خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر کے مقام پر واقع ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفری تعلقات کا اہم مرکز ہے۔

یہ دنیا کے اُن مصروف ترین سرحدی راستوں میں سے بھی ایک ہے جہاں روزانہ ہزاروں لوگ اور مال تجارت کا تبادلہ ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں