تازہ ترین

اٹلی: بگولا دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے

سانریمو: اٹلی کے شمالی مغربی ساحل پر لوگ آسمان کا بگلولا (بھنور) دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے ساحلی پٹی کو عوام کے لیے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے مغربی شہر سانریمو میں سمندر سے آسمان کی طرف جاتا ہوا بگولا نظر آیا جس کو دیکھ کر تفریح کے لیے آئے ہوئے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

شہر میں رہنے اور تفریح کے لیے جانے والے کچھ صارفین نے اس منظر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: آسمان سے جلتے ہوئے پتھروں کی بارش

ویڈیوز دیکھنے کے لیے اسکرول کریں

انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان اور سمندر کے مابین بادل موجود ہیں۔

علاوہ ازیں دیگر زوایوں سے بھی لی جانے والی ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں

یاد رہے کہ چاروں طرف سے چلنے والی تیز ہوا کے بعد بھنور بنتا ہے جس کے باعث جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے تاہم  اٹلی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

یہ بھی دیکھیں: آگ لگنے کے بعد آسمان پر قوس قزاح کے رنگ، ویڈیو وائرل

انتظامیہ نے عوامی خوف اور کسی بھی خطرے کے پیش نظر ساحلی پٹی کو بند کردیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قدرتی عمل کے تحت بادل کا ٹکڑا سمندر سے بخارات جمع کرتے ہیں جس کے بعدکسی بھی حصے میں بارش ہوتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -