ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کرونا وائرس کا جعلی مریض گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے شہر ٹورنٹو سے کیریبین شہر جمیکا جانے والی پرواز میں سوار نوجوان نے  ہزاروں فٹ کی بلندی پر خود کو کرونا کا وائرس ظاہر کیا جس کے بعد کھلبلی مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ مسافر جیمز پوٹوک ایک دم اٹھ کر کھڑے ہوئے اور انہوں نے تمام مسافروں کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ حال ہی میں چین کے شہر ہووہان سے آئے اور انہیں کرونا کا مرض لاحق ہے۔

یہ اعلان سننے کے بعد مسافروں نے چیخ و پکار شروع کردی جس کے بعد فضائی انتظامیہ نے جمیکا کے ائیرکنٹرولر سے رابطہ کر کے واقعے سے آگاہ کیا۔

مسافروں نے اتنظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسافر کو کسی اور جگہ پر منتقل کردیں، جیمز اعلان کرنے کے بعد چھینکے لیتا رہا اور بیمار ہونے کی ایکٹنگ بھی کرتا رہا۔

جمیکا ائیرپورٹ پر جہاز کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد پائلٹ کو یوٹرن لے کرپرواز واپس ٹورنٹو لے جانا پڑی۔

ٹورنٹو پولیس نے رن وے پر جہاز  اترتے ہی اسے گھیرے میں لیا اور پھر نوجوان کو حراست میں لے لیا، جس پر نوجوان نے بتایا کہ وہ مذاق کررہا تھا۔

نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کے ٹیسٹ بالکل کلیئر آئے، پولیس نے جیمز کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان کو 9 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیمز کا کہنا تھا کہ وہ تمام مسافروں، فضائی انتظامیہ سے معافی مانگتے ہیں، انہوں نے کرونا وائرس سے متعلق گھٹیا ترین مذاق کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں