تازہ ترین

بلوچستان میں طوفانی بارش، مکان کی چھت گرنے سے 5 افرادجاں بحق

کوئٹہ : بلوچستان میں طوفانی بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی ، جس کے نتیجے میں پانچ مزدور ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، آبی ریلا کوئلہ کی کان میں داخل ہوگیا۔

ضلع دُکی میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال ہے، معراج کول ایریا میں طوفانی بارش سے کمرے کی چھت گرگئی، جس میں پانچ مزدورملبےتلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب ۔شیرانی کے علاقے دانہ سر کے مقام پر لینڈسلائنڈنگ کےباعث خیبرپختونخوا اوربلوچستان کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے باعث سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے، زیارت میں بارش سے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ،لورالائی اور گردونواح میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -