اشتہار

ٹی او آرز کی تشکیل: مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے ٹی او آرز بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی آج اپنا پہلا اجلاس کرنے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کے ٹی او آرز کی تیاری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی پاناما پیپرز، آف شور کمپنیوں، قرضوں کی معافی اور کک بیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز تیار کرے گی۔

کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سعد رفیق، انوشہ رحمان، میر حاصل بزنجو اور اکرم درانی کریں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اپوزیشن کا 70 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار

کمیٹی کے اپوزیشن اراکین میں پیپلز پارٹی کے چوہدری اعتزاز احسن، پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، پاکستان مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا اپوزیشن کو جواب نہ دینے کا فیصلہ

دو روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس کے ٹی او آرز کے تعین کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی ارکان کے ناموں کی منظوری دے دی تھی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد ٹی او آرز کی تیاری کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں