جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شہبازگل پر تشدد : پی ٹی آئی رہنما اپنے بیانات ریکارڈ کرانے آج پولیس کے روبروپیش ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے آج پولیس کے سامنے پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے عوام کے لئے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار جاری کیا گیا۔

- Advertisement -

جس میں کہا گیا تھاکہ اگر کسی کے پاس شہباز گل پر تشدد کے ثبوت یا شواہد ہیں تو وہ اپنا بیان قلمبند کرا سکتا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پولیس کےروبروپیش ہوں گے ، پی ٹی آئی کے 5 سے زیادہ رہنما ایچ الیون مرکزی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز پہنچیں گے۔

فواد چوہدری،شیریں مزاری دیگر رہنما آج پولیس لائن میں پیش ہوں گے جبکہ علی نواز اعوان اور کچھ مستعفی ارکان اسمبلی بھی پولیس ہیڈ کوارٹر جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے شہباز گل پر تشدد کا بیان پولیس کے روبرو ریکارڈکرایاجائے گا اور ثبوت مانگنے پر میڈیکل رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر جسمانی تشدد کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا تھا ، جس میں تفتیشی ٹیم اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شہباز گل کے کھانے کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پولیس نے تشدد کے الزامات سے متعلق شہادتیں بھی ریکارڈ کرنا شروع کر دیں۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں