کراچی: انتخابات سے چند روز قبل سیاسی کارکنان اور حامیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جائے والا گدھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
شہر قائد میں چند روز قبل کچھ سیاسی کارکنان نے ایک گدھے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ’نواز‘ لکھ کر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
تشدد سے گدھے کے جسم پر گہرے زخم آگئے تھے جبکہ اس کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی۔
بعد ازاں جانوروں کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم گدھے کی مدد کو پہنچی اور اسے طبی امداد فراہم کی۔
اے سی ایف اینیمل ریسکیو نامی ادارے نے گدھے کی مرہم پٹی کی جبکہ اسے مستقل دوائیں بھی جارہی تھیں تاہم گدھے کے زخم بگڑ رہے تھے۔
بالآخر ان زخموں کی تاب نہ لا کر گدھا جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو کرنے کے بعد ادارے نے اس گدھے کا نام ’ہیرو‘ رکھا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔