لاہور: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے نے رات گئے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اپنے گھر پراپنی 42 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر اپنی 42 ویں سالگرہ منائی۔
یوں تو 28 مئی پورے پاکستان کے لیے ایک اہم اور تاریخی دن کی اہمیت رکھتا ہے،اس دن قوم یومِ تکبیر کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے،تاہم اسی دن کرکٹ اسٹار مصاباح الحق کی سالگرہ ہونے کی وجہ سے یہ دن کرکٹ کے مداحوں کے لیے یہ دن دہری خوشی کا باعث بن جاتا ہے۔
Mid night celebrations, #misbah love u more than any thing in this world, happy birthday to u @captainmisbahpk pic.twitter.com/aar7EQtt0B
— uzma khan (@uzeekhanjee) May 27, 2016
مصباح الحق کی سالگرہ کے موقع ان کے مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دورہ انگلینڈ میں کامیابیوں کے لیے دعا کی جب کہ اُن کے ساتھی کرکٹرز نے بھی انہیں فون کر کے سالگرہ کی مبارکبادیں دیں۔
8 مارچ 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے والے مصباح الحق نے قومی ٹیم کی طرف سے اب تک61 ٹیسٹ ، 162 ون ڈے اور 39 ٹی 20 میچز کھیلیں ہیں۔
یاد رہے 2015 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد مصباح الحق ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا تھا، تاہم وہ پانچ روزہ میچوں میں ٹیم کے کپتانی کرتےرہیں گے۔