پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

توشہ خانہ ٹو کیس : بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ، رہا کرنے حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔

- Advertisement -

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا ملزمان نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے،ہم ٹرائل کورٹ کے حوالے سے بھی ملزمان کا کنڈیکٹ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، عدالت جوبھی فیصلہ کرےلیکن میڈیاپرپہلےسے ہے کہ ضمانت منظور ہوجائے گی۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا میڈیا کو چھوڑ دیں ان سے خود کو مستثنیٰ کرلیں، میڈیا میں کہا جاتا ہے جان کر بیمار ہوگیا، جان کر نہیں آیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا گیا، ریاست کے تحفے کی کم قیمت لگاکرریاست کونقصان پہنچایاگیا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ دونوں نے فائدہ اٹھایا۔

جسٹس گل حسن نے سوال کیا عمران خان  کو کیسے فائدہ ہوا؟ تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہرکا بھی فائدہ ہوا۔

عمران خان نے اسلام آباد میں فائنل احتجاج کی تاریخ کا اعلان کردیا

جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا او پلیز،میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں،ہم پتہ نہیں کس دنیامیں ہیں، گزشتہ حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی، ہم پوچھتے تھےتوتوشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی تھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں  عمران خان  کی ضمانت منظور کرلی اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت کے بعد ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا ٹرائل میں عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت کا آرڈر واپس ہو سکتا ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس ٹو کیا ہے؟

خیال رہے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹو سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کوبلغاری جیولری سیٹ 7 سے 10 مئی 2021 کے دورہ سعودی عرب پردیاگیا، جیولری سیٹ میں ایک انگوٹھی ، بریسلٹ ، نیکلس ، ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

ریفرنس میں بتایا گیا تھا کہ شواہدکےمطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے غیر قانونی طور پر بلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا، ڈپٹی ایم ایس نے 18 مئی 2021 کوایس او توشہ خانہ کو قیمت کا تخمینہ لگانے کے بارے میں آگاہ کیا، سیکشن افسر توشہ خانہ کو ڈکلیئر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن سیٹ جمع نہیں کرایا گیا۔

ریفرنس میں کہنا تھا کہ بلغاری کمپنی نے فرنچائز سالوجنٹ ٹریڈنگ سعودی عرب کو ہار، بالیاں فروخت کی تھیں، 25 مئی 2018 کو ہار 3 لاکھ یورو، بالیاں 80 ہزار یورو میں فروخت کی گئی تھیں تاہم کمپنی سے بریسلٹ اورانگوٹھی کی قیمت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

ریفرنس کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی ٹوٹل قمیت تقریباً 7 کروڑ 56 لاکھ 61 ہزار 600 پاکستانی روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ میں شامل ہار کی قیمت 5 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ جیولری سیٹ میں شامل بالیوں کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ رولز کے مطابق 50 فیصد دے کرسیٹ کی قیمت 3 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 800 روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوا کر قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 300 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ سے ملکرنیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 9، سب سیکشن 3 ،4،6 اور 12 کی خلاف ورزی کی ، یکم اگست 2022 کو بورڈ میٹنگ کے بعد چیئرمین نیب کی ہدایت پرانکوائری شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دور میں 108 تحائف میں سے 58 اپنے پاس رکھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں