تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے، نیب ٹیم طلبی کے نوٹس کی تعمیل کیلئےزمان پارک پہنچ گئی ہے۔

نیب نے نوٹس میں بشری بی بی سے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی وضاحت طلب کی ہے اور بشری بی بی سے مخلتف ممالک سے ملنےوالے سرکاری تحائف کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے سعودیہ، چین سے ملنے والے تحائف لاکٹ، ڈائمنڈ سیٹ، دو ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنے کی بھی تفصیلات مانگی ہیں۔

نیب کے مطابق عمران خان کی اہلیہ کی جناب سے غیرملکی سربراہان کی جانب سےدیےگئے تحائف بریسلٹ، ایک کڑا، ایک ہار اور کان کی بالیاں توشہ خانہ سے وصول کی گئیں جبکہ سعودی ولی عہد کی جانب سے انگوٹھیوں کا جوڑا توشہ خانہ میں دیا گیا، وہ بشری بی بی نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول کو سمن جاری کیا تھا ، جس میں انہیں 9 مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -