جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نواز شریف، آصف زرداری اور گیلانی کیخلاف توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری، اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس کھل گیا جبکہ دیگر میگا کرپشن کیسز بھی بحال ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اس قانون سے فائدے اٹھانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور نیب نے اربوں روپے کے اسی میگا کرپشن کیسز کھول دیے ہیں۔

توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں لینے کے الزام میں نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس کھل گیا۔

- Advertisement -

آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس بھی دوبارہ چلے گا جبکہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس بھی بحال کیا۔

بحال کیسز میں مراد علی شاہ اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 80ریفرنسوں کی بحالی کے لیے رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ریفرنسز واپس عدالتوں میں بھیجے جارہےہیں ، آئندہ ایک سے دو روز میں تمام کیسز احتساب عدالتوں میں جمع کرا دئیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ فیصلے پر نیب کے ہنگامی اجلاس میں ریفرنس بحالی کا فیصلہ کیا گیا، سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کالعدم قرار دی تھیں جس کے بعد سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز ایک بار پھر نیب کو منتقل ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں