اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عمران خان پر الزامات ن لیگ کا خود توشہ خانہ کی تفصیلات بتانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگانے والی ن لیگ نے توشہ خانہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلیمان نیازی ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو توشہ خانے کی تفصیل فراہم کرنے کیلئے خط لکھا ہے، تاہم کیبنٹ ڈویژن نے معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سلمان نیازی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر 1947 سے اب تک وزرائے اعظم، صدور کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، خط میں وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تحائف کی مارکیٹ ویلیو بھی مانگی گئی تھی۔

خط میں ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے وزرائے اعظم اور صدور نے توشہ خانے کے تحفے پر کیا ادائیگی کی۔

سلمان نیازی کا کہنا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن نے توشہ خانے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے، کیبنٹ ڈویژن نے انہیں جواب دیا ہے کہ توشہ خانہ کی تفصیلات کلاسیفائیڈ ہے، فراہم نہیں کرسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں