بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا۔

نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں رہائی کی روبکار تو جاری کردیے تھے تاہم 5 دیگر کیسز میں روبکار جاری نہ ہونے کے سبب بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں ضمانت پر ہیں، ان کی راولپنڈی میں درج 5 مقدمات میں ابھی تک روبکار جاری نہیں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل انتطامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں بھی روبکار موصول نہیں ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں