23.6 C
Altoona
جمعہ, ستمبر 20, 2024

مزید خبریں

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر آئندہ 5 دن میں فیصلے کا امکان

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑا حکم جاری کردیا ، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر آئندہ 5 روز میں فیصلے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کیلئے3دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنالازم ہے، پالیسی کے مطابق سیشن کورٹ کو5،ہائیکورٹ کیلئے7دن میں ضمانت کافیصلہ کرنالازم ہے۔


فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل کورٹ پرسیشن کورٹ کے لیے دیا وقت اپلائی ہوگا، درخواست گزار کےمطابق ان کی درخواست ضمانت بغیر وجہ التوا کا شکار ہے ، درخواست گزار وکلا نے ضمانت کی درخواستوں پرجلد فیصلےکی ہدایت کرنےکی استدعاکی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےنےموقف اختیارکیاقانون کےمطابق عدالت ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرےگی، ایف آئی اے کےپاس کیس ٹرانسفر ہونے کے بعد ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سینٹرل کے پاس زیر التوا ہیں۔

عدالتی حکم نامے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر آئندہ 5ورکنگ ڈیز میں فیصلے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -
ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں