منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، وزیراطلاعات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام نے عمران خان کا ‘چور چور’ کا جھوٹا بیانیہ سننا بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اب عمران خان کو اپنی چوریوں کا حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صرف گھڑیوں کا معاملہ نہیں، اربوں روپے کے تحائف ڈیکلیئر نہیں کئے گئے، دوسروں سےچالی سال کا حساب مانگنے والا اب اپنےچار سال کا حساب دے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے طلبا سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ذریعےتعلیمی اداروں کو سیاسی اکھاڑا بنایا جارہا ہے، نوجوان تقسیم اور فساد کی سیاست سے دور جارہے ہیں لہذا بچوں کو گھٹیا سیاست میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ

اس سے قبل آج توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس کے تحریری فیصلے میں کہا کہ بادی النظر میں عمران خان الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے مرتکب ہوئے۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ عمران خان نے تحفوں کی فروخت سے حاصل رقم کی تفصیلات ظاہر نہ کیں ، عمران خان نو جنوری کو ٹرائل کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں