اشتہار

وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 65 ہزار 188 ارب کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرضوں میں 14ہزار 130 ارب کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2023 تک مجموعی قرضے 65 ہزار 188 ارب کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرضوں میں 14 ہزار 130 ارب کا اضافہ ہوا، دسمبر 2022 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 51 ارب 58 ارب تھے۔

- Advertisement -

مرکزی بینک نے کہا کہ دسمبر22 سے دسمبر 23 تک مقامی قرضوں میں 9409 ارب کا اضافہ ہوا اور دسمبر 23 تک حکومت کے مقامی قرضے 42 ہزار 587 ارب روپے ہوگئے جبکہ دسمبر 22 تک حکومت کے مقامی قرضے 33 ہزار 178 ارب روپے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 23 تک حکومت کے بیرونی قرضے 22 ہزار 600 ارب روپے پر پہنچ گئے، جو دسمبر 22 تک حکومت کے بیرونی قرضے 17 ہزار 879ارب روپے تھے۔

ایک سال میں حکومت کے بیرونی قرضوں میں 4 ہزار721 ارب کا اضافہ ریکارڈ ہوا، دسمبر2023 میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 281.92 روپے رہا جبکہ دسمبر 2022 میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 226.47 روپے کا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں