تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اکیسویں صدی کا پہلا مکمل سورج گرہن، امریکہ تاریکی میں ڈوب گیا

واشنگٹن : امریکا میں سو سال بعد  پہلا مکمل سورج گرہن ہوگیا، پورا سپر پاور اندھیرے میں ڈوب گیا، سورج گرہن دیکھنے کیلئے سیکڑوں مقامات پرخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ماہر نجوم نے اسے امریکہ کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں تاریخی لمحہ آگیا، امریکا میں اکیسویں صدی کا پہلا مکمل سورج گرہن ہوگیا، سو سال بعد مکمل سورج گرہن کے بعد دن میں رات کا منظر دکھائی دینے لگا۔

ایک ساحل سےدوسرے ساحل تک تاریکی ہی تاریکی ہے، یہ تاریکی دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہی۔

سورج گرہن دیکھنے کیلئے واشنگٹن کے ائیر اینڈ اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پرخصوصی انتظامات کئے گئے، ناسا نےسورج گرہن دیکھنے کیلئے شہریوں میں خصوصی چشمے مفت تقسیم کیے ہیں۔

مارکیٹ میں ان چشموں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ میں سورج گرہن کی مناسبت سے اسپیشل ہینڈ پینٹیڈ گلاسز اور ٹی شرٹس بھی دستیاب ہیں۔

ماہرین کے مطابق ریاست کنکٹی کٹ کا شہر ہاپکن ویلز اس سورج گرہن کا مرکز ہے۔ جزوی سورج گرہن شمالی امریکا، افریقا، یورپ میں بھی دیکھا جارہا ہے، امریکا میں اس سے قبل آخری بار8جون1918کو مکمل سورج گرہن دیکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے ماہر علم نجوم کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سورج گرہن کا ہونا اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے اس کے برے اثرات سپر پاور کو متاثر کر سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف آسٹرلوجسٹ سامعہ خان نے کہا کہ سورج اور چاند گرہنوں کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے، مکمل سورج گرہن کے اثرات ڈیڑھ سال زندگی پر رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کے باعث امریکا میں کرائسز کا خطرہ ہے،

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ماہرنجوم کنعان چوہدری نے کہا کہ امریکا کامستقبل تاریک نظر آرہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

آج ہونے والے مکمل سورج گرہن کو عظیم امریکی گرہن کا نام دیا گیا ہے، اس کا آغاز امریکی ریاست اوریگون سے شروع ہوکرجنوبی کیرولینا میں ختم ہوگا۔

سورج گرہن امریکہ کی 14 ریاستوں میں دیکھا گیا، جن میں ریگون، اڈاہو، مونٹانا ویومنگ، آئیووا،نبراسکا، کینٹکی، کینساس، جارجیا ، میسوری، الیونوائے، ، ٹینسی، نارتھ اور ساؤتھ کیرولینا شامل ہیں۔

شمالی ۔

خیال رہے کہ امریکا میں آخری بار مکمل سورج گرہن جون 1918 ہوا تھا جبکہ اگلا مکمل سورج گرہن اپریل 2024 میں دیکھا جا سکے گا۔

سورج گرہن کب ہوتا ہے ؟


سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دوران گردش زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -