اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

چیمپینز لیگ: حیرتوں‌ کا سلسلہ جاری، ایک اور انگلش کلب نے تاریخ‌ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپینز لیگ میں حیران کن واقعات کا سلسلہ جاری ہے، دو دن میں دو بڑے کم بیک کرکے انگلش کلبس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی.

تفصیلات کے مطابق ایک جانب جہاں لیور پول نے بارسلونا کے خلاف حیران کن کم بیک کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، وہیں ایک اور انگلش کلب ٹاٹنہیم نے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے.

انگلش ٹیم ڈچ کلب آئی ایکس کے خلاف سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں اتری، تو ماہرین ڈچ کلب کو فیورٹ قرار دے رہے تھے، مگر اس کانٹے دار میچ میں آخری لمحات میں پانسہ پلٹ گیا.

ایسے میں جب میچ دو دو سے برابر تھا،  لوکس مورا نے خوب صورت گول داغ کر اپنی ٹیم کو فتح‌ دلا دی. پہلے دو گول بھی لوکس مورا ہی نے داغے تھے.

اس وقت برطانیہ میں جشن کا سماں ہے، یکم جون کو میڈرڈ میں ٹاٹنہیم کا مقابلہ لیور پول سے ہوگا.

آ گیا عین میچ میں اگر وقتِ افطار


اس میچ کا اہم پہلو یہ تھا کہ ڈچ کلب کے دو مسلمان کھلاڑی روزہ رکھ کر میچ کھیل رہے تھے. خیال رہے کہ یہ معاملہ گزشتہ چند روز سے موضوع بحث بنا ہوا تھا.

میچ کے دوران آئی ایکس ایمسٹرڈیم کے مسلمان کھلاڑیوں حاکم اور نوصیر نے میچ کے بائیسویں منٹ میں افطار کیا. افطار کے طوری بعد حاکم نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول اسکور کردیا.

خیال رہے کہ لیورپول سے کھیلنے والے سپر اسٹار محمد صلاح بھی روزہ رکھ کر میدان میں اترتے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں