منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور محمد عباس کو قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور محمد عباس کو قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو نان انفیکشن قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز اور عباس مکمل آئسولیشن میں تھے، کورونا وائرس ٹیسٹ کی تیسری رپورٹ آنے کے بعد آج ٹیم کو گراؤنڈ ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ تیسرے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت بھی مل جائے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کے پہلے کورونا وائرس ٹیسٹ میں 6 ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے۔

خیال رہے کہ کرائسٹ چرچ میں قومی کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کی میدان میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی ہورہی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 18 دسمبر کو ہوگا، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں