ویسٹ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ نکولز پُورن ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں شائی ہوپ، اینکروما بومر، شامراہ بروکس، کیسی کارٹی، عقیل حسین، الزاری جوزف شامل ہیں۔
اس کے علاوہ برینڈن کنگ ، شیرمن لوئیس ، کائیل میئرز، اینڈرسن فلپ، راومن پوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی، میچز 8، 10 اور 12 جون کو روالپنڈی میں ہوں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے ساتھ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی تاہم اسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔
West Indies squad for the upcoming One-Day International (ODI) tours of the Netherlands and Pakistan #WIvPAK pic.twitter.com/2puLt1x9dz
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) May 9, 2022
ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کو ایک روزہ سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی جو پی سی بی نے قبول کر لی۔
دورہ محدود کیے جانے کی وجہ سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ سری لنکا نے جولائی اور اگست میں لوکل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد کروانا ہے جس کے باعث ایک روزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی اس لیے پی سی بی نے بھی اسے ختم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔