بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کورونا کی تیسری لہر، خیبرپختونخوا میں بند سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھول دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : کورونا تیسری لہر میں بند سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے تحت دوبارہ کھول دیا گیا، ترجمان کے پی حکومت نے سیاحوں سے کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا تیسری لہر میں بند خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات ایس او پیز کے تحت کھل گئے ، اس موقع پر سیاحوں کو مبارکباد اور خوش آمدید کہتے ہیں، سیاحوں سے اپیل ہے کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔

کامران بنگش سیاحتی مقامات کا کھل جانا سیاحوں کے لیےخوشخبری ہے، لوگ سیاحتی مقامات پرصفائی ستھرائی کا خیال رکھیں جبکہ سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال کریں۔

یاد رہے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا تھا کہ 8 سے 16 مئی تمام تجارتی ‏سرگرمیاں بند رہیں گی اور سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔

بعد ازاں 19مئی کو این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہکورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں