پاکستان دنیا بھر میں تولیہ کے بڑا برآمد کنندگان میں شامل ہے، 1.77ارب ڈالرز برآمدات کیساتھ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا تولیہ برآمد کنندہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِصدارت تولیہ کی صنعت کے مسائل پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیرتجارت، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے بھی شرکت کی، صنعتکاروں نے بتایا کہ اس صںعت سے لاکھوں لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔
وزیر خززانہ محمد اورنگزیب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی تولیہ امریکہ اور یورپ سمیت 125 ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔
صنعتکاروں کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ تولیہ کی صنعت سے 28 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے، صنعتکاروں نے وزیر خزانہ سے شفاف اور مستحکم ٹیکس پالیسی کا مطالبہ بھی کیا۔
محمد اورنگزیب نے تولیہ کی صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ پر بھی اتفاق کیاگیا۔