منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بھارت: زہریلی شراب پینے سے 28 افراد ہلاک، کئی کی حالت غیر

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں زہریلی شراب پینے سے 28 افراد زندگی گنوا بیٹھے جبکہ 30 سے زائد کی حالات نازک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد اور بوٹاڈ میں زہریلی شراب پینے والے پچاس سے زائد افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں 28 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

پولیس آفیسر اشوک کمار یادو نے بتایا کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ شراب میں میتھین سمیت دیگر کیمیکل موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق دیہاتی علاقوں سے ہے، واقعہ کے بعد مختلف چھاپوں میں 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ بھاری مقدار میں جعلی شراب بھی ضبط کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست میں شراب بنانے، بیچنے اور خریدنے پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں، دو برس قبل بھی بھارتی پنجاب میں شراب پینے سے 102 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں