جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

برقی گاڑیاں : معروف کار ساز کمپنی نے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان کی سب سے بڑی گاڑیاں بنانے والی صنعتی کمپنی ٹویوٹا نے اپنے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرول کے بجائے بجلی سے چلنے والی ماحول دوست گاڑیوں کی مقبولیت دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، اسی تناظر میں ٹویوٹا نے برقی گاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹویوٹا موٹر کا کہنا ہے کہ اگلے چار سال کے دوران دنیا بھر میں برقی گاڑیوں کے 15 ماڈل متعارف کرانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق کمپنی اس وقت اپنی (ای وی) یعنی (برقی گاڑیوں) کے چھ ماڈلز پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، جسے سال دوہزار پچیس تک بڑھا کر 15 کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جاپان کی سب سے بڑی گاڑیاں بنانے والی صنعتی کمپنی ٹویوٹا نے (بی زی) نامی برقی گاڑیوں کی ایک نئی سیریز کا بھی اعلان کیا، جسے وہ جاپان، یورپ، امریکہ اور چین میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ٹویوٹا گاڑی کی ساخت اور بیٹریوں کی تیاری کے لئے وہ تین جاپانی گاڑی ساز اداروں دائی ہاتسو، سوبارو اور سوزوکی کے علاوہ چینی برقی گاڑی ساز ادارے بی وائی ڈی سے بھی اشتراک کرے گی، اس اشتراک کا مقصد ایس یُو ویز سے لیکر چھوٹی گاڑیوں تک وسیع طرز کے نمونوں کی گاڑیاں پیش کرنا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے کار بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ گذشتہ سال روس کی جانب سے بھی الیکٹرک کار تیار کی گئی تھے جو کہ رواں سال مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی، کاما وَن نامی الیکٹرک کار کی قیمت تقریباً ایک ملین روبل (یعنی 13 ہزار امریکی ڈالر) ہوگی، یہ کار نیشنل ٹیکنالوجیکل انیشیٹو نے سینٹ پیٹرز برگ پولی ٹیکنک یونی ورسٹی میں تیار کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں