لاہور: جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اور امن و امان کے قیام کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی جائیں گی۔
ٹریکنگ ڈیوائسز سی ٹی ڈی، پیرول ڈیپارٹمنٹ اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب 1500 ٹریکنگ ڈیوائسز سیکیورٹی اداروں میں تقسیم کر رہا ہے۔
نئے تشکیل شدہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو 500 ٹریکنگ بینڈز دیے جائیں گے، سی ٹی ڈی کو 900 ٹریکنگ بینڈز، پیرول ڈیپارٹمنٹ کو 100 بینڈز دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ٹریکنگ بینڈز پہننے والے مجرموں کی نقل و حرکت پر 24 گھنٹے نظر رکھی جا سکے گی، سیکریٹری داخلہ پنجاب نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹریکنگ ڈیوائسز درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ مجرمون کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ سیکریٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔