اشتہار

نئی موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لازمی قرار، قانون متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کابینہ نے موٹروہیکل آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کے بعد اب نئی بائیک خریدنے والے کو موٹرسائیکل میں ٹریکر لگوانا لازم ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ نے جرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے موٹروہیکل آرڈیننس 1965 میں اہم ترمیم کی۔

آرڈیننس میں ترمیم کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں ہوا۔ سید مراد علی شاہ نے ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد ٹریکر نصب کروانے کی شرط قانون کی شکل اختیار کرگئی۔

- Advertisement -

آرڈیننس کے مطابق نئی موٹرسائیکل خریدنے والے کو اپنی بائیک میں ٹریکر لازمی نصب کروانا ہوگا جبکہ پرانی بائیک کے مالک کو اس معاملے میں استحقاق دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت چوالیس لاکھ موٹرسائیکلیں موجود ہیں۔سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریکر لگی موٹرسائیکلوں کی ہی رجسٹریشن کریں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں