تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پہاڑ کی خوفناک سیڑھیاں چڑھتے ٹریکٹر نے دیکھنے والوں کی سانسیں روک دیں، ویڈیو وائرل

اترکھنڈ: بھارتی ریاست اترکھنڈ کے مشہور پہاڑی مقام کیدارناتھ میں اونچی پہاڑی سیڑھیوں پر بھاری سامان کے ساتھ ایک ٹریکٹر کے چڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انھوں نے ایک ویڈیو میں دیکھا کہ سامان اور مسافروں سے لدا ایک ٹریکٹر کیدارناتھ کی خطرناک پہاڑی سیڑھیوں پر چڑھ رہا ہے۔

ٹریکٹر پر گھر کے بھاری سامان کے ساتھ 6 افراد بھی بیٹھے ہوئے تھے، اور وہ نہایت خطرناک انداز میں پہاڑی سیڑھیاں چڑھتا جا رہا تھا، ویڈیو دیکھ کر یہ خوف محسوس ہوتا ہے کہ ٹریکٹر ابھی پلٹ کر گر جائے گا۔

یہ ویڈیو انڈین فاریسٹ سروسز کے افسر سوزانتا نندا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، انھوں نے لکھا کہ ایسا تو بس انڈیا ہی میں ہوتا ہے، شیئر ہونے کے بعد یہ ویڈیو بہت بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے، ٹویٹر پر اس کی ویوز کی تعداد 76 ہزار سے زائد ہے، دل چسپ بات یہ ہے کہ کیدارناتھ مندر تک جانے کے لیے بھاری وزن کے ساتھ ٹریکٹر کے استعمال پر یوزرز تقسیم نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ان لوگوں کے کشش ثقل، توازن، وزن کی تقسیم اور حرکت کے بارے میں علم کو سلام پیش کرتا ہوں، ایسا لگتا ہے جیسے سب کے سب طبیعیات کے وکیل ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ پاگل پن ہے، لیکن ڈرائیور، ٹریکٹر اور لوڈ منیجر کو سلام ہے۔ ایک صارف نے سنجیدگی سے لکھا کہ ٹھیک ہے جگاڑ کیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان سیڑھیوں پر ٹیکس ادا کرنے والوں کے بہت سارے پیسے خرچ ہوتے ہیں، یہ بھاری وزن کے پیش نظر نہیں بنائی گئی ہیں، نہ ہی لوگوں نے سیفٹی کا کوئی خیال رکھا ہے۔

کسی نے لکھا کہ ویڈیو مزے دار ہے لیکن خطرناک قدم تھا، امید ہے سب خیریت سے ہوں گے اور بہ حفاظت منزل پر پہنچ گئے ہوں گے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ اس واقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹریکٹر بنانے والی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے لنکڈاِن پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا چھوٹا سا ٹریکٹر ناممکن کو ممکن کر دکھا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -