پاک امریکا باہمی تجارت سے متعلق پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنگ کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنگ کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات اور آئندہ ہفتے تک معاہدے کی تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔
یہ ورچوئل میٹنگ پاکستان کے وقت کے مطابق منگل کی رات ساڑھے 8 بجے ہوئی۔ اس میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ ہفتہ تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے عزم اور جلد از جلد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے کے بعد جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس شراکت داری میں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت سمیت اہم شعبے شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تجارت سے متعلق تیکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان نے امریکا کو تجارتی ٹیرف کے بغیر دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی