16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپریل میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 180.58 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اس میں 3.16 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق اپریل میں تجارتی خسارہ 2 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 10.02 فیصد اضافہ اور اپریل میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 8.67 فیصد کی کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اپریل ملکی برآمدات میں 9.10 فیصد اضافہ ہوا، اپریل میں برآمدات 2 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں، اپریل میں درآمدات کا حجم 4 ارب 72 کروڑ ڈالرز رہا، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات کا حجم 25 ارب 28 کروڑ ڈالرز رہا۔

- Advertisement -

اسی مدت میں درآمدات 44 ارب 79 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 19 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہا، رواں مالی سال 10 ماہ میں تجارتی خسارے میں 17.09 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ اسی مدت میں درآمدات میں 4.09 فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں