تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تجارتی جنگ، امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی، چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم امریکی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اضافی چارج نافذ کرنے کے امریکا کے فیصلے کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں اور ڈرانے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تنازعے کے باعث عالمی تجارت بھی جزوی طور پر متاثر ہے، جبکہ فریقین ایک دوسرے پر مزید اضافہ ٹیکس عاید کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر حالیہ واقعات کے پیش نظر امریکی کمپنیاں چین سے واپسی کر لیتی ہیں تو دیگر کمپنیاں اس خلا کو پر کردیں گی۔

تجارتی جنگ میں شدت : چین کا بھی امریکی مصنوعات پر بھاری ڈیوٹیز عائد کرنے کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ واقعات کے بعد امریکا کی جانب سے جو ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، وہ سب سیاسی نعرے بازی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی اقدامات کے جواب میں چین نے بھی بھاری ڈیوٹیز عائد کرنے کااعلان کردیا ہے۔ ٹریف میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا، امریکا اب تک 250ارب ڈالر کی ڈیوٹیز عائد کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے 3 اگست کو چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تجارتی جنگ میں چین کی مزید 300 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 10 فیصد نیا ٹیرف نافذ ہوگا ، اب تک امریکہ نےاب تک ڈھائی سوارب ڈالرکی ڈیوٹیزعائدکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -