جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

تجارتی جنگ میں شدت : چین کا بھی امریکی مصنوعات پر بھاری ڈیوٹیز عائد کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : امریکی اقدامات کےجواب میں چین نے بھی بھاری ڈیوٹیز عائد کرنے کااعلان کردیا، ۔ٹریف میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا، امریکہ اب تک250ارب ڈالر کی ڈیوٹیز عائد کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اورچین کےدرمیان تجارتی جنگ شدت اختیارکرگئی، چین نے امریکی مصنوعات پر پچھترارب ڈالر نئی ڈیوٹیز لگانے کا اعلان کردیا ہے، ٹریف میں اضافےکااطلاق یکم ستمبرسےہوگا۔

گزشتہ روز ایک بیان میں چین کے اسٹیٹ کونسل ٹیرف آفس نے بتایاکہ امریکا سے آنے والی 5 ہزار 78 اشیا پر یکم ستمبر اور 15 دسمبر سے 5 سے 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

- Advertisement -

چینی ٹیرف آفس کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف میں اضافے سے امریکا اور چین کے درمیان معیشت اور تجارت میں پائے جانے والے اختلاف میں اضافہ ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے سربراہان کی ارجنٹینا اور اوساکا میں ہونے والی اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں : چین سے تجارتی جنگ : امریکہ کی پانچ بڑی کمپنیوں کو بڑے نقصانات کاسامنا

ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے ٹیرف کا نفاذ امریکا کے یکطرفہ اور تجارتی تحفظ کے دباو پر مجبوری کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے 3 اگست کو چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تجارتی جنگ میں چین کی مزید 300 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 10 فیصد نیا ٹیرف نافذ ہوگا ، اب تک امریکہ نےاب تک ڈھائی سوارب ڈالرکی ڈیوٹیزعائدکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں