پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’تاجر دوست اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئے ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنانےکے لئے پُرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں تاجر دوست اسکیم، آئی ٹی منصوبوں، ٹیکس فراڈ اور جعلی انوئسز پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں محصولات اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے گفتگو میں کہا کہ تاجر دوست اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئے ہے حکومت تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنانےکے لئے پُرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس فراڈ، جعلی انوائسز اور دھوکہ دہی سے سیلز ٹیکس چوری کیا گیا تاہم اب سیلزٹیکس کی وصولی کےلئے موثر طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں