اشتہار

مہنگی بجلی کیخلاف پشاور میں بھی تاجروں کا احتجاج ، بلوں کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے گنج بازار اور لاہوری چوک کے تاجروں نے بجلی بلوں کو آگ لگادی، مظاہرین کا کہنا تھا بجلی کے بھاری بھرکم بل کہاں سے دیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی کیخلاف پشاور میں تاجر سڑکوں پر آگئے ، گنج بازار اور لاہوری چوک کے تاجروں نے بلوں کو آگ لگادی۔

بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف احتجاج کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ آمدنی کم اخراجات زیادہ ہیں بجلی کے بھاری بھرکم بل کہاں سے دیں۔ جو بل پہلے 10 سے 15 ہزار تھا اب 40 ہزار سے زائد ہے, کیسے ادا کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

تاجروں کا کہنا تھا کہ جب تک بلوں میں اضافی ٹیکسز کو واپس نہیں لیا جاتا بجلی بل ادا نہیں کریں گے۔

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف پشاور کے شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں کا کہنا ہے خدارا رحم کریں، ایسا نہ ہو کہ معاملہ برداشت سے باہر ہو جائے۔

خیال رہے ملک کے دیگر شہروں میں بھی اووربلنگ پر احتجاج جاری ہے ، راولپنڈی، لیہ، پاکپتن، ڈسکہ،اوچ شریف میں مظاہرے کئے جارہے ہیں، عوام نے بلوں میں بھاری بھرکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں