بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لئے تاجروں کا عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لئے تاجروں نے عدالت سے رجوع کرلیا اور استدعا کی کہ سیکریٹری داخلہ ، چیف کمشنر ، آئی جی کو احتجاج روکنے کا حکم دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج روکنے اور غیرقانونی قرار دینے کیلئے تاجروں نے درخواست دائر کردی۔

جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز  نے ہائیکورٹ میں درخواست کی، جس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پُر امن کاروبار اوردیگرفرائض کی ادائیگی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، احتجاج سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں، استدعا ہے چیئرمین پی ٹی آئی ،کارکنان کو غیر قانونی احتجاج سے روکنے کی انتظامیہ کو ہدایت کی جائے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی سرپرستی میں اسلام آباد کی طرف احتجاج کیلئے آنے کا پروگرام ہے ، احتجاج سے اسلام آباد پر لشکر کشی کا تاثر ملا رہا ہے ، حال ہی میں اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے قانون سازی بھی ہوئی ،بغیر اجازت اس قسم کے احتجاج سے ملک میں لا قانونیت کاتاثر ملتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیکریٹری داخلہ ، چیف کمشنر ، آئی جی کو احتجاج روکنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت آئی جی اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کوفریق بنایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں