بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ: تاجروں نے شٹر ڈاؤن کی کال دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : تاجروں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف تاجروں شٹرڈاؤن کی کال دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال کا اعلان کردیا۔

مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ، ٹیکسلا،واہ کینٹ،گوجرخان،کہوٹہ اورمری میں بھی ہڑتال کا اعلان کیا ، ہڑتال کے دوران تاجرمختلف مقامات پر ریلیاں نکالیں گے اور مظاہرے کریں گے، شٹرڈاؤن علامتی طور پر کیا جائے گا۔

صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہرشہراحتجاج ہوگا، بجلی قیمت کم نہ ہوئی توتحریک کے اگلے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم بجلی کےمہنگےبل اداکرنےکےقابل نہیں، بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئےخواتین زیوربیچنےپرمجبورہیں، مہنگی بجلی کے باعث صنعتیں بند اور کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔

ملتان میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں عوام بجلی کے بھاری بل ادا کرنے کے قابل نہیں، بلوں کی ادائیگی کیلئے خواتین زیور بیچنے پر مجبورہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں