منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

تاجروں نے کے پی میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد اور پنڈی میں کاروبار کی بندش پر تاجر پھٹ پڑے اور انہوں نے امن وامان کی بحالی کے لیے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومتی رکاوٹوں کی وجہ سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور پنڈی میں کاروبار زندگی معطل ہے، جس پر تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے حکومت سے امن وامان کی بحالی کے لیے صوبہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے کنٹرول سمیت جو بھی اقدام کرے گی، تاجر برادری اس کی حمایت کرے گی۔

- Advertisement -

سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کا کہنا ہے کہ روازنہ کی بندش سے ملک بھر میں کاروبار کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت امن وامان کی بحالی کے لیے کے پی میں گورنر راج لگائے۔

سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ وفاقی حکومت امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے جو بھی اقدام کرے، ایف پی سی سی آئی اس کی حمایت کرے گی۔

ایف پی سی سی آئی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہونے سے کارخانے بند پڑے ہیں جب کہ تاجروں کا کہنا ہے کہ آخر کب تک ایسے احتجاج جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد، پنڈی میں حکومتی رکاوٹوں کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی، تجارتی سرگرمیاں، آمدورفت، بچوں کی تعلیم سب کچھ معطل ہو چکا ہے۔

’’ملک میں سامان کی ترسیل رک چکی، اشیائے خورونوش کی قلت کاخدشہ ہے‘‘

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں