کراچی : شہر قائد میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، سفاک ملزمان نے مقتول کی لاش کو کاٹ کر ٹکڑے بھی جلا ڈالے، کچرا کنڈی میں پھینک دیا، پولیس نے ملزمہ اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی کا رہائشی تاجر حق نواز دو جون کو لاپتہ ہوا جس کی گمشدگی کی درخواست تھانے میں دی گئی۔
پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ مقتول کے کسی خاتون عائشہ سے تعلقات تھے، پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے سارے واقعے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ عائشہ نے حق نواز سے تعلقات قائم کرکے پہلے رقم بٹوری اور پھر اپنے بھائی اور شوہر کے ساتھ مل کر نیند کی گولیاں کھلائیں۔
سفاک ملزمان نے پہلے لاش کے ٹکڑے کر کے جلایا اور پھر کچرا کنڈی میں پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون سے تعلقات پر شوہر اور بھائی مقتول کو بلیک میل کرتے رہے اور رقم نہ ملنے پر نیند کی گولیاں کھلا کر بے ہوش کیا نعش کے ٹکڑے کئے اور جلا کر کچرہ کنڈی میں پھنک دی۔
خاتون عائشہ پولیس حراست میں ہے جبکہ ملزمہ کے بھائی علی رضا کو سکھر سے گرفتارکرلیا گیا ہے اور شوہرعاطف پنجاب فرار ہو گیا ہے، لاش کو جلانے والے مرکزی ملزم عاطف کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔