اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، تاجروں کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تاجروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا اور کہا اضافے سے مزید مہنگائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کا ردعمل آگیا ، صدرآل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ ظلم ہے، نگران حکومت میں 2مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کرچکی۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےاشیائےخورد و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

صدر انجمن تاجران الیاس میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمزیدمہنگائی ہو گی۔

صدرپاکستان انجمن تاجران جاوید قریشی نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مستردکرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت عوام کےمعاشی قتل کو بند کرے عوام میں مزیدمہنگائی برداشت کی سکت نہیں۔

جاوید قریشی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بے تحاشہ اضافہ عوام پر شب خون کے مترادف ہے، مہنگائی اوربیروزگاری کی وجہ سےعوام کیلئےایک وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں