جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

تاجروں کی ملک گیر ہڑتال : کراچی کے بازاروں میں سناٹا ،پٹرول پمپس بھی بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تاجروں کی ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال پر کراچی کے بازاروں میں سناٹا ہے جبکہ بعض مقامات پر پٹرول پمپس بھی بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اورٹیکسوں کے بھرمارکےخلاف ملک گیر ہڑتال کی جا رہی ہے۔

کراچی تا خیبرکاروباری مراکز بند ہیں، کراچی کے بازاروں میں سناٹا ہے، دکانیں اوربڑی تمام مارکیٹیں مکمل بند ہیں۔

- Advertisement -

ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ بھی معمول سےکم ہے اور بعض مقامات پر پٹرول پمپس بھی بند ہیں۔

شیرشاہ اورمومن آباد میں تاجروں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکےٹائرنذرآتش کیے اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

صدرکراچی الیکٹرونس ڈیلرزرضوان عرفان کا کہنا ہے کہ ایف بی آرظالمانہ ٹیکسز کا خاتمہ کرے، حکومت معیشت کی بہتری کیلئےکام کرے ، ہڑتال کےباعث اشیائےخورونوش کی ترسیل معطل ہے۔

لاہورمیں تاجربھی سراپا احتجاج ہیں، کاروباری مراکز اورشاپنگ سینٹرز بند ہیں جبکہ اردو بازار، شاہ عالم مارکیٹ، رنگ محل، اکبری مارکیٹ میں دکانوں میں تالے پڑےہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات نہیں مانے گی احتجاج جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں چھوٹےبڑے کاروباری مراکزمکمل بند ہیں اور تندور والے بھی ہڑتال میں شامل ہیں جبکہ فیصل آباد کا آٹھوں بازار،غلہ منڈی سمیت سب بند پڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں