اشتہار

متحدہ عرب امارات نے سونے ہیروں کی تجارت کو مرکز نگاہ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

امارات: یو اے ای حکومت نے قیمتی پتھروں کی تجارت کو مرکز نگاہ بناتے ہوئے سونے اور ہیروں کی تجارت کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے مقامی قیمتی دھاتوں کے سیکٹر میں مسابقت برقرار رکھنے اور بین الاقوامی معیارات کے اطلاق کے لیے سونے اور ہیروں کے سرمایہ کاروں کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے استثنیٰ کا قانون متعارف کرادیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر میں کاروبار کرنے کی آسانی سے متعلق انڈیکس میں امارات کی درجہ بندی کو برقرار رکھا جائے۔

سال 2016 میں امارات میں سونے کی تجارت کا مجموعی حجم 13 فیصد اضافے کے ساتھ 244.3 ارب درہم تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ برس 2017 میں یہ حجم 217 ارب دہم رہا۔ سال 2016 میں امارات میں سونے کی درآمدات کا مجموعی حجم 142.4 ارب درہم جب کہ برآمدات کا 75.9 ارب درہم رہا۔

- Advertisement -

یو اے ای میں‌ نیا ٹیکس عائد، پراپرٹی کرایوں میں‌ اضافے کا خدشہ

واضح رہے کہ یو اے ای حکومت رواں برس کے آغاز کے ساتھ ہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے مؤثر نفاذ کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے، جس کا فیصلہ گزشتہ برس کے اختتام پر کیا گیا تھا۔ مختلف اشیا پر پانچ فیصد کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے لاگو ہونے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے سے ٹیکس فری زندگی گزارنے والے تارکین وطن کے لیے مالی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں